کورونا پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، عثمان بزدار – ہم نیوز

[ad_1]

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران شہری گھروں میں رہیں ،آج کی احتیاط آپ کی زندگیوں کو محفوظ رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو قومی چیلنج پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا سمیت ہر ایشوپر منفی سیاست کی۔

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف سیکریٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

لاک ڈاون کے دوران صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے جب کہ شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ۔ شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme