پاکستان میں مزید 6040 افراد میں کورونا کی تشخیص – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں آج  مزید  6040 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 797792 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  آج مزید 6040 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 952، اسلام آباد میں 818،  پنجاب میں 3056، خیبرپختونخوا میں 956، بلوچستان میں 125 جبکہ آزاد کشمیر میں 128 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 278544، بلوچستان میں 21743 ، خیبرپختونخوا میں 114077،اسلام آباد میں 72981 ، گلگت بلتستان میں 5258، پنجاب میں 288598 اور آزاد کشمیر میں 16591 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 952 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 278544  ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme