پاکستان میں مزید  4516 افراد میں کورونا کی تشخیص

[ad_1]

پاکستان میں آج  مزید 4516 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 731317 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے آج مزید 4516 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 366، اسلام آباد میں 603،  پنجاب میں 2515، خیبرپختونخوا میں 770، بلوچستان میں 102جبکہ آزاد کشمیر میں 150 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 269839، بلوچستان میں 20499 ، خیبرپختونخوا میں 101045،اسلام آباد میں 66983 ، گلگت بلتستان میں 5140 ، پنجاب میں 252974 اور آزاد کشمیر میں 14837 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 366 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 269839 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2515 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 252974 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 13, 2021 — 10:29 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme