پاکستان میں مزید  4993 افراد میں کورونا کی تشخیص

[ad_1]

پاکستان میں آج  مزید 4993 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 752072 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے  آج مزید 4993 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 673، اسلام آباد میں 241،  پنجاب میں 2837، خیبرپختونخوا میں 958، بلوچستان میں 62 جبکہ آزاد کشمیر میں 220 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 272196، بلوچستان میں 20822 ، خیبرپختونخوا میں 105438،اسلام آباد میں 68906 ، گلگت بلتستان میں 5176، پنجاب میں 264010 اور آزاد کشمیر میں 15524 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 673 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 272196  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2837 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 264010  ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 17, 2021 — 8:31 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme