کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد19ہزار سے بڑھ گئی

[ad_1]

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 113 اموات اور 3 ہزار84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106  تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے اور 7 لاکھ 66ہزار492 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 753، خیبرپختونخوا 3 ہزار644، اسلام آباد 716، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار382، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار979، پنجاب 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ 2 لاکھ 93 ہزار426، بلوچستان 23 ہزار534، آزاد کشمیر 17 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی، اسدعمر

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme