کرپشن برائی کی جڑ ہے جو معیشت کو تباہ کر دیتی ہے، جاوید اقبال – بول نیوز

[ad_1]

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن برائی کی جڑ ہے جو معیشت کو تباہ کر دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن نہ صرف برائیوں کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔

چیئرمین نیبنے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ملک اگر پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تو اسے کسی بھی قیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن معاشرے کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے ، اب کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں ایسے پائیدار اقدامات کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کرپشن کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف جنگ کیلئے تمام فریقین سے مسلسل رابطہ میں رہا ہے تاکہ پاکستانی معاشرہ سے کرپشن کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لا رہا ہے، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب اپنے عزم پر پوری طرح سے قائم ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme