سی ٹی ڈی کارروائی، ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام

[ad_1]

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بنادی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوری نالہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکیا  گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اسلحے میں اینٹی ٹینک مائینز،مارٹر گولے،ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ،بارودی مواد شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بارودی سرنگ اور کلاشنکوف کے علاوہ درجنوں راﺅنڈز بھی خفیہ ٹھکانے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ اسلحہ قومی تنصیبات،ریلوے ٹریکس،گیس پائپ لائنز اوربجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچانے کے لئے چھپایا گیا تھا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme