عید تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔

این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یاکہ آٹھویں جماعت تک کلاسز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے جبکہ نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نویں ، دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کی کلاس ہفتے میں ایک روزلینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 6, 2021 — 8:08 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme