سول ایوی ایشن :کیٹیگری سی کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ

[ad_1]

پاکستان سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال کے پیش نظر کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس میں کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 23 مئی  سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

 نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جبکہ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 38 ممالک شامل ہیں۔

کیٹیگری سی ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط ہے جبکہ ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme