سندھ میں کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

[ad_1]

سندھ ٹاسک فورس کی جانب سے صوبہ سندھ میں کورونا صورتحال کے پیش نظر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے مطابق موجودہ پابندیاں اگلے دوہفتے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس 2 ہفتوں کے لئےبند رہینگے جبکہ واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔

دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیگی۔

اسکے علاوہ کورونا کی موجودہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme