[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ہم اپنے اعلان پر برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 75 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی کمٹمنٹ پر برقرار ہیں 18 فروری کو بھی پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیے تھے اور کل بھی دیں گے۔
[ad_2]
Source link