کرکٹرفواد عالم کی فلم ’خود کش محبت‘ کے ٹریلر کی دھوم

[ad_1]

پاکستان کےٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کے مختصر ٹریلر میں فواد عالم کو محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے اور پھر محبت کی خاطر جبر و تشدد برداشت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کرکٹرفواد عالم نے ٹریلر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھی شئیرکیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اورخوب سراہا جارہا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے، امید ہے آپ لوگ مجھے اداکاری میں اتنا ہی پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔آپ کی دعائیں، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔

اس ویب سیریز کے ٹریلر میں فواد عالم اور مرکزی اداکارہ فاریہ حسن کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی دکھایا گیا ہے کہ ان کی محبت میں کس طرح خاندان والے آڑے آتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فواد عالم کا تعلق قدرے مذہبی گھرانے سے ہے اور حیران کن طور پر انہیں محبت بھی بڑے مذہبی گھرانے کی ایک خوبصورت لڑکی سے ہوجاتی ہے۔

خودکش محبت کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں جب کہ اسے اردو فلکس کے ہی فرحان گوہر پروڈیوس کر رہے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’خودکش محبت‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ویب سیریز کو اگلے ماہ تک ریلیز کردیا جائے گا۔

 



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 9, 2021 — 12:10 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme