عائزہ خان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 اس سے قبل ادکارہ عائزہ خان نے اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے بارے میں بتایا تھا۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

 عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے گھر میں ایک خوبصورت سے طوطے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اس طوطے کو بطور گھر کا نیا ممبر متعارف کروایا ہے۔

عائزہ خان نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے اپنے گھر کے نئے ممبر کو ملوا رہی ہیں جس کا نام ’مینو‘ ہے۔

عائزہ خان کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

ڈرامے میں ادا کیے گئے اپنے ایک کردار کے نام پر رکھے گئے اس نام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ختم ہو جائے گا مگر اُن کا طوطا ہمیشہ اُن کے دل کے قریب رہے گا۔

 علاوہ ازیں انسٹا گرام پر 8.2  ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی ان تصاویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme