نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے،مریم نواز – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اگر اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے تووہ صرف نوازشریف ہے

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے، نوازشریف کوغدارکہنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ غداری غداری کا کھیل بہت سالوں سے سنتے آرہے ہیں، اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے غدارکون ہے، حق اور سچ کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری باربار کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غداری کا پہلا لقب انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو بھی دیا تھا، غداری کا لقب نواز شریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو لبیک کہہ کر ووٹ کو عزت دی۔ گرفتاری کے خدشے کے باوجود آپ حق اور سچ کی بات کریں تو اس سے بڑی بہادی کوئی نہیں ہوسکتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ جاوید لطیف جیسے جمہوریت کے محافظ کوسلام کرتی ہوں، نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کودیا گیا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme