الیکٹرک بس: فواد چودھری کی حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کے افتتاح کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہےکہ دیگر صوبے بھی جلد ایسے اقدامات کریں گے۔

Want to congratulate Sindh Govt specially and ministry of transport on their remarkable step to add electric bus in Karachi Commuters system,@MinistryofST is fully behind Sind Govt in this futuristic approach hope Punjab and KP ll also take same route ASAP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2021

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی میں مسافروں کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے اہم اقدام پرحکومت سندھ کو بالعموم اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کو الخصوص مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مستقبل کے نقطہ نظر کے حوالے سے حکومت سندھ کے اس منصوبے کے پیچھےکھڑی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کردی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی جلد ازجلد اسی راستے پر چلیں گے۔

 

Updated: مارچ 30, 2021 — 2:53 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme