یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ گوادر

[ad_1]

بلوچستان: یورپی یونین کے وفد نے گوادرکا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان کے سفیر برائے یورپی یونین کےعلاوہ بیلجیئم، آسٹریا، نیدرلینڈ ، ڈنمارک کے سفیراور کینیڈا کے ہائی کمشنر بھی شامل تھے۔

یورپی یونین کے وفد میں تمام شرکاء نے گوادر پورٹ ،چاہینہ بزنس سینٹر اور دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی ،حکام اور چائینہ کمپنی کے چیئرمین نے وفد کو پورٹ اور گوادر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

وفد کے ارکان نے گوادر پورٹ کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme