شہبازشریف کے بدترین دشمن بھی ان کے کام کااعتراف کرتے ہیں، شاہدخاقان

[ad_1]

مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے بدترین دشمن بھی ان کے کام کااعتراف کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب بھی آئین اورقانون سےبالاترنہیں، شہبازشریف نے10 سال پنجاب کی خدمت کی ، شہبازشریف کے بدترین دشمن بھی ان کے کام کااعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رنگ برنگے وزیر آکر پریس کانفرنس میں ثبوت لاتے ہیں، نیب کہہ رہا ہے شہبازشریف نے کوئی کک بیک نہیں لیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ثبوت نہیں دینگےتوآپ کےپاس موجودوالیم کی کوئی حیثیت نہیں، آپ کے پاس 55والیم ہوں یا5500اس میں کچھ ہونابھی چاہیے۔

 شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ کبھی صاف پانی توکبھی آشیانہ کاکیس بنتاہے۔عدالت کہتی ہے الزام لگاناکافی نہیں ہے، عدالت کہتی ہے ہم آپکے الزامات کو سچ نہیں مان سکتے،عدالت کہتی ہے جو انکم ٹیکس گوشوارے میں ہوگا اسے حقیقت مانا جائےگا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عدالت نےکہا نیب نےایک باربھی ذرائع آمدن پتا کرنے کی کوشش نہیں کی ،کس جرم میں ریمانڈ دے کرجیل میں ڈالاگیا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme