فلسطین کی مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرینگے، فیصل ایدھی – بول نیوز

[ad_1]

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ فلسطین کی مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بول نیوز کے پروگرام اب پتا چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلسطین کے سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے، فلسطین سفارتخانہ کے نائب سفیر ہمارے ساتھ فلسطین جائینگے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین میں اس وقت صورتحال بہت خطرناک ہے، جانتا ہوں فلسطین میں ریسکیو ٹیموں کو بہت خطرات لاحق ہیں۔

فیصل ایدھی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں اس وقت ادویات کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ہماری 2ٹیمیں ہونگی،ایک مصر اور دوسری فلسطین میں کام کریگی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ نائب سفیرنے بتایا ہے زندگی بچانے والی ادویات کی کمی ہے۔ ہم مصر کے راستے سے جائیں گے جو کہ کھلا ہوا ہے، اگر ہمیں روکا نہ گیا تو جوبھی امداد چاہیے ہوگی وہ دینگے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme