فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا – ہم نیوز

[ad_1]

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم: فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرفواد چودھری نے اہم ملاقات کی تھی جس میں ملک کے اہم سیاسی، داخلی اور سماجی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو اطلاعات و نشریات کا اضافی قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مشاورت مکمل کر لی تھی۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اس طرح ردوبدل کیےجانے کا امکان ہے کہ بعض وزرا فارغ کردیے جائیں گے جب کہ کچھ کی وزارتوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے جب کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 14, 2021 — 3:16 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme