شہباز شریف کی رہائی کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، فواد چوہدری

[ad_1]

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ حکومت شہباز شریف کی رہائی کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہاز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف لاہور سے لندن نہیں جاسکے ہیں، شہباز شریف کو آف لوڈ کرکے ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

      ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ شہباز شریف ہمارے سسٹم میں ابھی تک بلیک لسٹ ہیں لہٰذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme