پی ڈی ایم میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے، فضل الرحمان

[ad_1]

سابق صدر آصف علی زرداری کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی طبعیت خراب ہونے کے باعث فون پر مزاج پرسی کیلئے ان سے رابطہ کیا۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہا ہوں۔

اس موقع پرمولانا فضل الرحمان نے بھی سابق صدر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم میں اختلافات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا منتظر ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ صحت یاب ہوجائیں پھر سب باتیں ہونگی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 11:42 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme