انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے، فردوس – بول نیوز

[ad_1]

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بزدار حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انشاء اللّٰہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme