جی جی حدید نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھالی

[ad_1]

امریکی ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز  بلند کر لی ہے۔

جی جی حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘

فلسطینی نژاد  فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں کی جانب سے امتیازی سلوک برتنے پر جی جی حدید  کا کہنا ہے کہ پ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔

 غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمبار ی کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme