غنا علی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل غنا علی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نکاح کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

غنا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے گِرے رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنے لباس کے رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا۔

جبکہ اُن کے ہاتھوں میں لگی مہندی اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّہ! میرا نکاح ہوگیا ہے۔

اداکارہ کی تصویروں پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کی اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اب تک غنا علی کی تصویروں کو 28 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین نے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا۔

ایسے میں سید عُبید صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی تک غنا علی کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

اداکارہ غنا علی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔

غنا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا تھا۔؎

واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ ازیں غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme