کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ- بول نیوز

[ad_1]

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380 روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت 1183روپے 12 پیسے پر مستحکم رہی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme