خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری – ہم نیوز

[ad_1]

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فوری پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحا سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چار پروازیں لگا دی گئی ہیں جب کہ مزید دو پروازیں بھیجنے کا بھی پلان بنایا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بحرین کیلئے اضافی گنجائش والے طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا نوٹس

دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے  پروازیں منسوخ کرنے والی 5 غیر ملکی ایئرلائینز کو نوٹس جاری کر دیا۔

سی اے اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں قطرایئرویز، ترکش ایئرلائن، ایمریٹس ایئرلائن، اتحاد ایئرویز اور فلائے دبئی کو کہا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے سے مسافروں کو رہائش، کھانے پینے کی مد میں مالی نقصان اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سی اے اے: 80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مسافروں کو ٹکٹوں کی واپسی اور نقصان کے ازالے کو معاوضے کی ادائیگی کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو سی اے اے سخت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme