حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ – بول نیوز

[ad_1]

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔

وزیر مملکت اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانہ کو2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں ایڈجسمنٹ کی جبکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں اضافے کے باوجود قیمتوں میں اصافہ نہیں کیا تھا۔ 4.8 ارب روپے کا بوجھ حکومتی خزانہ نے براداشت کیا تھا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme