احساس کمتری بلاول کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

[ad_1]

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول ابھی سیاسی بچے ہیں اور احساس کمتری ان کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کے کرپٹ ابو جان نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا آغاز کیا اور اگر ان کے والد صدر نہیں بنتے تو ملک کے یہ حالات نہیں ہوتے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سے چائنا کے تعلقات بہترین ہیں، سی پیک کا آغاز پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوطی کی جانب لیکر جائیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر بلاول کا کانپنا جائز ہے کیونکہ بلاول بھٹو سندھ میں ناکامی کی بدولت عالمی سطح پر بدنام ہوچکا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme