سندھ میں آدھا پانی چوری ہو رہا ہے،ارسا

[ad_1]

فوٹو: توئٹر

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اسلام آباد (ارسا) نے سندھ حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صوبے میں 50 فیصد پانی چوری ہو رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سکھر بیراج سےکوٹری بیراج تک 50 فیصد پانی چوری ہورہا ہے جس کے باعث سندھ کے کسانوں کو پانی کا جائز حق بھی نہیں مل رہا۔

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، ارسا

ارسا نے اپنے خط میں مزید کہا کہ یکم اپریل سے 22 مئی تک کوٹری بیراج سے نیچے52ہزار ایکڑفٹ پانی چھوڑاگیا۔ ارسا نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ پانی کی چوری یا ضیاع کے حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں۔




[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme