صحت بخش غذائیں موت کا باعث بن سکتی ہیں، ماہرین

[ad_1]

ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انسانی صحت کا اچھا ہونا لازمی ہے اور اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ اچھی اور غذائیت سے بھرپور چیزوں کا استعمال کریں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ وافر مقدار میں صحت مند غذائیں بھی موت کا باعث بن سکتی ہیں کیونکہ کسی بھی جیز کی زیادتی نقصان ضرور دیتی ہے۔

ایسی چند غذائیں ماہرین نے بتائیں ہیں جن کے زیادہ استعمال سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

1۔ کلیجی کا استعمال:

 کلیجی میں آئرن، بی 12، وٹامن اے اور کاپر بھی مقدار میں پایا جاتا ہے- تاہم کلیجی کو بھی زیادہ کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ جسم میں اس کی زیادہ مقدار کی موجودگی ایک زہر کی صورت اختیار کرسکتے ہے۔

2 ۔ دارچینی:

دارچینی میں کومیرن پایا جاتا ہے جس کا استعمال ان لوگوں کے لئے مسئلے کا سبب بن سکتا ہے جنہیں جگر کے مسائل کا سامنا ہو کیونکہ اس کا زیادہ استعمال جگر کو تباہ کرسکتا ہے-۔

3 ۔ کافی کا استعمال:

 کافی میں کیفین پائی جاتی ہے اور زیادہ کیفین کا استعمال اعصابی نظام پر حاوی ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ بے خوابی، گھبراہٹ، چڑچڑاپن، پیٹ میں درد اور دل کی دھڑکن میں بےترتیبی کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے-۔

4 ۔ گرین ٹی کا استعمال:

گرین ٹی صحت کے لئے بہت مفید ہوتی ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال پر یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہےکیونکہ اس میں کیفین بھی پائی جاتی ہے بہت زیادہ چائے پینے کی وجہ سے آپ کو سینے کی جلن اور سر درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک بالغ شخص کے لیے ایک دن میں 3 سے 5 چائے کے کپ کافی ہیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme