اس سال پاکستان کے مختلف شہروں میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہو گا؟

[ad_1]

پاکستان میں رمضان کا آغاز کل بروز بدھ سے ہورہا ہے اور ملک میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز کل سے ہورہا ہے، اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں تفصیلات دی گئی ہیں کہ پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا اور دنیا کے دیگر ممالک میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے لمبا روزہ فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا پھر سوئیڈان، ناروے اور روس میں 20  گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہوگا۔

اس کے بعد گرین لینڈ کے شہر نوک میں 19 گھنٹے 57 سیکینڈ کا ہوگا۔

جبکہ آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجوک میں روزہ 19 گھنٹے 56  منٹ طویل ہوگا۔

اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ مین میں 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

دوسری جانب عرب و خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹےکا ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں 13 گھنٹے51 منٹ اور آخری ایام میں روزے 14 گھنٹے7 منٹ ہوں گے۔

تاہم اسی طرح ریاض میں رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے 14 گھنٹے اور آخری دنوں میں روزے 14 گھنٹے 42 منٹ پر محیط ہوں گے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 13, 2021 — 5:08 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme