جن نکالنے کے بہانے کرنٹ لگا کر مریضوں سے بھاری رقم وصول کرنے والا جعلی پیر گرفتار – ہم نیوز

[ad_1]

پشاور کے تھانہ سربند پولیس نے جنات نکالنے کے بہانے مریضوں کو کرنٹ لگا کر بھاری رقم وصول کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جعلی پیر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو جنات و آسیب کی شکایات پر مریضوں کو کرنٹ لگاتا تھا۔ نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں جعلی پیر نے بھاری رقم وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2019 میں بھی جعلی پیر کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme