میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں ہمیشہ۔۔۔ تین فٹ کے دولہا کی شادی کی کہانی؟

جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں، جس کے لئے جو مناسب ہوتا ہے وہی اس کو ملتا ہے، کچھ ایسا ہی حافظ آباد کے 23 سالہ ادیب کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ ادیب کی عمر تو 23 سال ہے مگر اس کا قد 3 فٹ ہے، جس کی وجہ سے اس کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مگر جب بات دلہن ڈھونڈھنے کی آئی تو ادیب کو اپنے جوڑ کی 3 فٹ کی دلہن بھی مل گئی۔ 23 سالہ ادیب چک گجراں کا رہائشی ہے جس کی شادی 22 سالہ سمیرا بی بیسے ہوئی۔ انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی اور کلاہ پہنا جبکہ دلہن سمیرا بی بی نے سلمہ ستارہ سے تیار سرخ رنگ کا لہنگا پہنا۔ ادیب کہتے ہیں کہ:

” 3 فٹ کا ہوں تو کیا ہوا بیوی کی ہر خواہش پوری کروں گا، اس کو ہمیشہ خوش رکھوں گا، مجھے اپنی سمیرا سے بہت محبت ہے، اس نے میرا ہاتھ تھام کر مجھے دنیا کی سب سے بڑی خوشی دی ہے۔ جن کو یہ لگتا ہے کہ میں قد میں چھوٹا ہوں اور بیوی کی بڑی بڑی خواہشیں پوری نہیں کر سکوں گا تو وہ غلط سوچتے ہیں۔ ”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme