ایس اوپیزپر عملدرآمد نہ ہوا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ

[ad_1]

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تیزی سے کیسز بڑھ رہے ہیں، ایس اوپیزپر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں چند روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد تین گنا تک بڑھی ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں فوج بلانے کے حوالے سے بات ہوئی تھی، آرٹیکل 245 کے تحت صوبائی حکومت فوج بلانے کی درخواست کرسکتی ہے، آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فوج کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کل اجلاس میں صوبائی کابینہ فوج بلانے کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے تجویز نہیں مانی اس لیے خود اقدامات کا فیصلہ کیا، قومی رابطہ کمیٹی نے بھی اجازت دی ہے کہ صوبے اپنے اقدامات کرسکتے ہیں،  اگر ہم ابھی ناکام ہوئے تو ایک قدم اور آگے جانا پڑےگا، ہم لوگوں کو کورونا میں مبتلا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کورونا کیخلاف اقدامات کی کامیابی کا انحصار لوگوں پر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں انتخابات ملتوی کرانے کے لیے پہلے بھی این سی او سی کو لکھا تھا آج بھی لکھا ہے، اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ حلقہ 249 میں الیکشن نہ ہوں اور کوئی بڑا اجتماع نہ ہو جب کہ باقی وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کروں گا کہ ان اقدامات پر عمل ہوسکے، وزرائے اعلیٰ سے بات کروں گا کہ ٹرانسپورٹ نہ بھیجی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں بازار دو دن جمعہ اور اتوار بند رکھے جائیں گے،  امید ہے کہ ہمیں مزید سخت اقدامات کی طرف نہ جانا پڑے، اس کے علاوہ سماجی دوری رکھنی ہے اور ماسک کا استعمال کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک کے بغیر دکان میں داخلہ نہ دیں، دکان کے اندر گنجائش کے 50 فیصد افراد سے زائد داخل نہ ہوں، اگر کہیں کوئی خلاف ورزی ہوئی تو مجبوراً دکان کو سیل کردیں گے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme