اہم خبر: سعودی حکومت نے حج 2021 کیلئے عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی

[ad_1]

سعودی حکومت نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے  بتایا ہے کہ60 ہزارعازمین میں سے 15 ہزار حجاج مقامی جبکہ 45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا۔

 پیر نور الحق قادری نے بتایاکہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط  بھی جاری کی ہیں۔

جاری کردہ شرائط کے مطابق حج کےلئے عمر کی حد 10 تا 90 سال مقررکی گئی ہے جبکہ  حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیفیکیٹ  لازمی ہو گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مستند کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا منفی ٹیسٹ لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme