عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے، شہباز گِل – بول نیوز

[ad_1]

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر دھائیوں سے سیاست کرنے والے آج کشمیر کے الیکشن پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ کشمیر سے لاتعلقی کی متعدد مثالیں میاں مفرور نے قائم کیں، مودی کو شادی میں بُلا کر گلے لگانا کشمیریوں سے بغاوت تھی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ کشمیر حوالگی کے پروپیگنڈے کا پرچار دراصل بھارتی ایجنڈا ہے، پاکستانی عوام کی طرح کشمیر کے عوام بھی نااہل لیگ کو مسترد کریں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ مسئلہِ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا عمران خان کا خاصہ ہے، عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہوئی ہے، حکومت ہر محاذ پر فیل ہوئی ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جبکہ پی ٹی آئی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے ووٹ چوروں کو روکا اور رنگے ہاتھوں پکڑا، ن لیگ پرانی جماعت نہیں رہی، جو شرافت سے مار کھالیتی تھی، مسلم لیگ ن اب مقابلہ کرے گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme