عمران خان صحت یاب ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کے مطابق ڈاکٹرز نےعمران خان کو صحت یاب قرار دے دیا ہے۔عمران خان نے جزوی طور پر سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ 20 مارچ کو عمران خان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہلکا بخار اور کھانسی تھی، تاہم وہ فٹ ہیں۔وزیراعظم نے کرونا وائرس کے باعث 25 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔
اس وقت، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی، وزیردفاع پرویز خٹک اور سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme