‎عمران خان کی نااہلی اور چوری ملک و قوم کو قرضے میں جھونک رہی ہے،مریم اورنگزیب – بول نیوز

[ad_1]

‎ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری ملک و قوم کو اجتماعی اور انفرادی قرضے میں جھونک رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت میں 26 نہیں 60 روپیہ اضافہ ہوا اور صرف آپ کے دستخط سے ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری سب مسئلوں کی بڑی وجہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب رمضان پیکج ہے کہاں جس کو آپ مانیٹر کر رہے ہیں، آپ مہنگائی نہیں بلکہ صرف آٹا ، چینی، بجلی اور گیس مافیا کے اے ٹی ایمز مانیٹر کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب جن آٹا، چینی ، بجلی، گیس دوائی مافیا نے آپ کی سرپرستی میں عوام کو لوٹا اُس کے تمام شواہد موجود ہیں، انشاءاللہ معاشرہ سزا بھی دے گا اور طاقتور قانون کے کٹہرے میں بھی آئے گا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 14, 2021 — 4:16 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme