دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقا کی پاکستان کو شکست،سیریز 1-1سےبرار

[ad_1]

جنوبی افریقا نے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں 17رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم 342رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام ہوگی اور9کھلاڑیوں کے نقصان پر324 رنز بناسکی۔

قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور دوسرے اوور میں 5رنز بناکر آوٹ ہوگئے،فخرزمان نے193رنزکی شانداراننگ کھیلی۔

جبکہ کپتان بابراعظم31،آصف علی 19،شاداب خان13،فہیم اشرف 11،دانیال عزیز9اورشاہین آفریدی5رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد حسنین 12اورحارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقا کے بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کو بے بس کردیا، کپتان ٹیمبا باووما کے 92، کوئنٹن ڈی کوک کے 80، وین ڈر ڈوسن کے 60، ڈویڈ ملر نےبرق رفتار 50 اور ایڈن مارکرم نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی،محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 5, 2021 — 3:41 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme