بھارتی اداکار ساحل چڈا اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی

[ad_1]

بھارت کے معروف اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ کو ایک ایمبولینس نے ٹکر ماردی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ ایک میٹنگ کے بعد ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج کے پیچھے کھڑی گاڑی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار ایمبولینس نے دونوں کو ٹکر ماردی، حادثے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکار ساحل چڈا کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی خوفناک تھا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور اس وقت میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme