بھارتی فلموں کے اداکار کورونا کے باعث چل بسے

[ad_1]

بھارتی فلموں کے اداکار اور پروڈیوسر للت بہل کورونا کے باعث چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے کانو بہل جو خود بھی ہدایت کار ہیں انہوں نے جمعہ کے روز اپنے والد کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بیٹے کانو بہل کا کہنا ہے کہ ان کے والد للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ چل بسے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور بھی کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme