مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ

[ad_1]

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 17 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہے جبکہ فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں بیف 4 روپے اور آلو 89  پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں تازہ دودھ ،چاول اور خشک دودھ بھی مہنگا ہوا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16 روپے فی کلو اور درجن انڈے 10 روپے تک سسستے ہو گئے ہیں جبکہ مرغی کا گوشت ،ایل پی جی ،دال ماش ،دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme