انکوائری آزادانہ طرز پر ہونی  چاہیئے، جہانگیر ترین

[ad_1]

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ احتساب کسی بھی تعصب سے  پاک ہونا چاہیئے لیکن میرے خلاف انکوائری کسی کے کہنے پر کی جارہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بےبنیاد ہیں لیکن عدالت جب بھی بلائے گی میں ضرور پیش ہوں گا۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ ہی بھاگے گے لیکن میں صرف انصاف کا مطالبہ کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری اور ہم سب کی جماعت ہے، ہم کہیں نہیں جارہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چینی اسکینڈل کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین  کی عبوری ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کردی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 10, 2021 — 5:50 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme