بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو روز کیلئے پابندی عائد – ہم نیوز

[ad_1]

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق یہ  پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ریلوے 75 فیصد مسافروں کے ساتھ پورا ہفتہ چلے گی۔

خیبرپختونخوا: ایک سے دوسرے شہر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ سندھ کی 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی تھی۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں گزشتہ سال تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2 ہفتوں کیلئے صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت رک جائے گی۔

این سی سی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 5, 2021 — 4:52 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme