ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے، سسی پلیجو

[ad_1]

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو کا کہناہے کہ ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے، ایک بار پھر سندھ کو اپنے حصے کے پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی سینیٹر نے کہا کہ صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ کوٹڑی ڈاؤن اسٹریم پر پانی نہ ہونے کہ برابر ہےخاص کرکے سندھ کے ساحلی پٹی والے علاقےجس میں بدین، ٹھٹہ اور دیگر اضلاع میں پانی کی قحط سالی ہے۔

سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے ارسا کے ممبر نے بھی ارساچیئرمین کواحتجاجی خط بھی لکھا ہےکہ کینالز کو غیر قانونی بہانہ بند کیا جائے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ سندھ کا پانی دوسرے صوبےکودیاجارہاہے، سازش کے تحت سندھ کےساتھ ہر سیزن میں یہ صورتحال پیدا کی جارہی ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے صوبے کے کاشتکار وقت پر فصل کاشت نہیں کرپارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدین, سجاول, ٹھٹہ سمیت ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، دریا اور کینالز میں سندھ میں اس وقت جتنا بھی پانی موجودہےکوشش کی جائے کہ برابری کی بنیادپر تقسیم کیا جائے۔

سسسی پلیجوکا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو نقصان پہنچانا بند کرے، پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلےہی کورونا اور گزشتہ بارشوں  سے سندھ کی زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی عمران خان حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme