اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، معمول کی تمام سماعتیں 16 اپریل تک مؤخر

[ad_1]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وباء کے باعث اہم فیصلہ کرتے ہوئے معمول کی تمام سماعتیں 16 اپریل تک مؤخر کردی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعتیں مؤخر کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معمول کے تمام کیسز مؤخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی تاہم اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ رجسٹرار آفس  چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 12, 2021 — 6:30 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme