اب سگریٹ چھوڑنا نہایت آسان

[ad_1]

سگریٹ نوشی صحت کے لئے مظر ہے یہ جانتے ہوئے بھی آج کل لوگوں میں بہت عام ہے بعض لوگ ڈپریشن اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ غلط سوچتے ہیں کیونکہ اس میں موجود نکوٹین درحقیقت پریشانی کے احساسات کو بڑھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کے  بعد آپ کے جسم اور دماغ میں اچھی تبدیلی واقع ہوتی ہیں جس سے جسمانی حالت بہتر اور بحال ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ ہمارے روزمرہ کے استعمال میں کھانے پینے کی ایسی مفید اشیاء بھی شامل ہوتی جو کہ کافی فائدہ دیتی  ہے خاص طور پر اگر تمباکو نوشی جیسی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو گھر میں ہی موجود کھانوں، پھلوں، سبزیوں اور مشروبات سے مستفید ہوا جاسکتا ہے۔

جسم کے لئے فائدہ مند کھانے اور مشروبات میں سے ایک وٹامن سی ہے، وٹامن سی کی وافر مقدار ان پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کی جاسکتی ہے جن میں کینو، امرود، لیموں، دھنیا، پودینہ شامل ہیں، ان پھلوں اور سبزیوں سے ذائقہ محسوس کرنے والے خلیے بہتر ہوتے ہیں جو کہ تمباکو نوشی جیسی  خواہشات کو کم کرتے ہیں۔

تحقیق میں صحت عامہ کے ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ جب آپ ایک کپ دودھ پیتے ہیں تو اس سے تمباکو نوشی کی خواہش کم ہوجاتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود ٹریپٹوفن آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق  جڈی بوٹیوں سے ایک چائے تیار کی گئی ہے جو کہ آہستہ آہستہ تمباکو نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں کافی مدد کرتی ہے

اس چائے کو تیار کرنے کے لئے، بالچھڑ ، کیمومائل اور برہمی بوٹی کا  استعمال کیا جاتا ہے۔

طریقہ کار:

اس مکسچر کا ایک چائے کا چمچ ایک گرم کپ میں ڈالیں اور آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے گھونٹ بھرتے جائیں کیونکہ یہ چائے جسم سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہے اور اس سے  تمباکو نوشی کی عادت ختم ہوتی جاتی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 12, 2021 — 2:01 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme