جہانگیر ترین کا اپنی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے اعزاز میں عشائیہ

[ad_1]

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عشائیے میں 30 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، شرکت کرنیوالوں میں 8 ایم این ایز اور 22 ایم پی ایز بھی شامل تھے۔

عشائیے میں شرکت کرنے والے رہنماﺅں کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے، وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

عشائیے میں موجود رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی نے کہا کہ پارٹی کو ایک سازش کے تحت کمزور کیا جارہا ہے، نئے لوگ پارٹی میں آکر تحریک انصاف کی بربادی کاسبب بن رہے ہیں۔

عبدالحئی دستی نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو پارٹی کے خلاف سازشوں سے آگاہ کرناچاہتے ہیں ،اب جو ہوگا اوپن ہو گا، ہم وزیراعظم کو ملاقات کی درخواست دیں گے۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کاکہناہے کہ جہانگیرترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ،ہم تمام ارکان وزیراعظم عمران خان کے پاس ملاقات کیلئے جائیں گے اور وزیراعظم سے اپیل کریں گے جہانگیر ترین کیساتھ انصاف ہو،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے۔

ایم پی اے زوار وڑائچ کاکہناہے کہ آج جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے تھے،جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، کل پیشی پر جہانگیر ترین کے ساتھ بھی جائیں گے، ہر محاذ پر ان کے ساتھ ہیں ۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ شامل تھے۔

اس کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

صوبائی ممبران اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندهاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم ، سجاد وڑائچ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چوہدری نے بھی شرکت کی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 9, 2021 — 10:41 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme