عدالت میں پیشی، جہانگیر ترین کا بھرپور پاور شو کا فیصلہ

[ad_1]

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے آج اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہونگے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ جائیں گے۔

جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیاہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 9, 2021 — 5:01 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme