کراچی: ڈاکو مبینہ طور پر دکان سے 12 کلو سونا لوٹ کر فرار – ہم نیوز

[ad_1]


کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر ڈاکو مبینہ طور پر سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مقدمہ کلفٹن تھانےمیں محمد آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دکان پر تیارشدہ اور بکس میں رکھے زیورات فروخت کرتے ہیں، پیر کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا تھا،آج جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دکان میں موجود 12 کلو کے قریب طلائی زیورات چوری ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے تحقیقات کاعمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اندرجانےکاایک ہی دروازہ ہے، اس دروازے پر تالے لگے ہوتے ہیں جب کہ چار چوکیدار موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مدعی کے مطابق تجوری نہیں صرف شو کیس میں سارا سونا رکھا تھا۔ صبح 11 بجے دکان کھلی تو واردات کا علم ہوا جب کہ پولیس کو دوپہر ڈھائی بجےاطلاع دی گئی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme